Categories: Technology Management

پلک جھپکا کر برقی آلات کنٹرول کرنے والی عینک

بیجنگ: سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ عینک تیار کی ہے جسے پہن کر کوئی بھی شخص پلک جھپکاتے ہوئے برقی آلات کو کنٹرول کر سکتا ہے۔

ماہرین نے ایک سینسر بنایا ہے جسے ٹرائبو الیکٹرک جنریٹر کہتے ہیں اور یہ ایک سادہ چشمے میں فٹ ہو جاتا ہے۔ اس خاص عینک کو پہن کر پلک جھپکائیں اور لائٹس بند کر دیں جبکہ یہ عینک معذور افراد کے آنکھوں کے اشارے سے خاص میسج بھی بھیج سکتی ہے۔

پولیمر (ربڑ کی طرح کا ایک خاص قسم کا مادہ) کی سطحوں اور دھات کی کوٹنگ پر مشتمل یہ سینسر آنکھ میچنے اور بند کرنے کی حرکات کو نوٹ کرکے ایک سگنل خارج کرتا ہے۔ اگر آپ عینک پہن کر لگاتار تین مرتبہ پلکیں جھپکائیں گے تو اسکرین کے الفاظ منتخب ہو جاتے ہیں اور کمپیوٹر پر لکھا آپ کا پیغام دوسروں تک پہنچ جاتا ہے۔ اسی طرح اس چشمے سے پلک چھپکا کر اسمارٹ فون کھولنے اور بند کرنے جیسے لاتعداد کام بھی کیے جاسکتے ہیں۔

اس خاص عینک کو چین میں جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور چینی اکادمی برائے سائنسز کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس ٹیم کے مرکزی سائنسداں زونگ لنگ وینگ ہیں جنہوں نے پہلا سینسر 2013 میں تیار کر لیا تھا۔

البتہ ہم غیرشعوری طور پر پلکیں جھپکاتے ہیں جس کی وجہ سے بلا ضرورت بھی روشنیاں اور دیگر برقی آلات آن یا آف ہو سکتے ہیں؛ لیکن وینگ کہتے ہیں کہ آپ اس کی سیٹنگ کر سکتے ہیں یعنی پوری قوت سے پلک جھپکانے پر ہی سوئچ آن یا آف ہو جس سے اس مسئلے کا حل مل سکتا ہے۔

اس کامیابی کے بعد ماہرین اس کے مزید استعمال پر غور کر رہے ہیں جس سے ڈاکٹر کسی مریض کے پٹھوں اور عضلات پر 24 گھنٹے نظر رکھ  سکیں اور یہ سینسر وہاں کی مستقل خبر پہنچا سکے۔ اس کے علاوہ یہ نظام روبوٹس اور دیگر مشینوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

walvi

Recent Posts

Agentic AI

In today's rapidly evolving technological landscape, the concept of Agentic AI is at the forefront…

4 months ago

Remote Work and Digital Nomadism: Navigating the New Normal

The pandemic accelerated remote work and digital nomadism as mainstream work modalities, highlighting benefits like…

2 years ago

Weather and Human Mood: On-Off-On-Off

Weather can impact mood in a number of ways. For example, sunny and warm weather…

3 years ago

Field-Weighted Citation Impact (FWCI): An Impact Factor for Individual Paper

Field-Weighted Citation Impact (FWCI): An Impact Factor for Individual PaperSCOPUS has established a New RESEARC…

4 years ago

My First Twitter Sentiment Analysis

Data analysis is reckoned as boring and sluggish subject for most of the folks in…

5 years ago

Publishing High Impact Factor Journals

Publishing High Impact Factor Journals Since ancient times, society has been divided into various casts…

6 years ago