(سورج سے بجلی بنانے والی اسمارٹ بلائینڈز(چلمن

 یوکرائین: ایک انجینیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کی پہلی سولر بلائنڈ (چلمن) بنالی ہے جو بجلی بنانے اور جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے 

اسے چھت پر لگائے گئے شمسی سولر پینلز کا متبادل قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سے گھر کی بجلی کے اخراجات 70 فیصد تک کم ہوجائیں گے اور ایک چلمن کی قیمت 270 ڈالر یا 277 ہزار روپے کے برابر ہے۔

بلائنڈ کا فی مربع فٹ رقبہ 15 واٹ گھنٹہ کی شرح سے بجلی بناتا ہے اور ایک اوسط کھڑکی کی چلمن سے بہ آسانی لیپ ٹاپ چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں چھوٹی موٹریں لگی ہیں جو سورج مکھی پھول کی طرح چلمن کا رخ سورج کی جانب رکھتی ہیں۔ اسے سولر گیپ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ نظام اضافی بجلی فروخت کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے جس سے بجلی کو دو طرفہ رخ پر بھیجا جاسکتا ہے۔ اسے یووگین ایرک نے بنایا ہے اور اپنے منصوبے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کی مہم شروع کی تھی اور تین ہفتوں میں انہوں نے 50 ہزار ڈالر جمع کرنے تھے جبکہ انہوں نے اسی عرصے میں ایک لاکھ ڈالر جمع کرلیے ہیں۔

ایرک کا تعلق یوکرین سے ہیں اور وہ اپنے ملک کے کئی گھروں اور دفاتر میں سولر بلائنڈز لگا چکے ہیں کیونکہ ایک بلڈنگ میں سینکڑوں گھر ہوسکتے ہیں جبکہ چھت پر ہر جگہ سولر پینلز نہیں لگائے جاسکتے اسی بنا پر کھڑکی والی سولر چلمن اس کا بہترین حل ہے۔

ایرک کے مطابق اس سے قدرتی گیس اور تیل کی کھپت میں کمی ہوگی اور ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار پر قابو پایا جاسکے گا۔

اگر کھڑکی دو مربع فٹ کی ہو تو اسمارٹ بلائینڈ 40 سے 60 واٹ بجلی بناسکتی ہے

walvi

Recent Posts

Agentic AI

In today's rapidly evolving technological landscape, the concept of Agentic AI is at the forefront…

4 months ago

Remote Work and Digital Nomadism: Navigating the New Normal

The pandemic accelerated remote work and digital nomadism as mainstream work modalities, highlighting benefits like…

2 years ago

Weather and Human Mood: On-Off-On-Off

Weather can impact mood in a number of ways. For example, sunny and warm weather…

3 years ago

Field-Weighted Citation Impact (FWCI): An Impact Factor for Individual Paper

Field-Weighted Citation Impact (FWCI): An Impact Factor for Individual PaperSCOPUS has established a New RESEARC…

4 years ago

My First Twitter Sentiment Analysis

Data analysis is reckoned as boring and sluggish subject for most of the folks in…

5 years ago

Publishing High Impact Factor Journals

Publishing High Impact Factor Journals Since ancient times, society has been divided into various casts…

6 years ago