Phonebattery 1502385849

اینڈروئڈ سسٹم کے 8 استعمالات جن سے اکثریت ناواقف ہے

لندن: دنیا بھر میں اینڈروئڈ فون تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور ان کے مختلف ورژنز زیرِ استعمال ہیں جبکہ اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم کے بہت سے دلچسپ فیچرز ایسے ہیں جن سے ہم خود بھی ناواقف ہیں۔ ان میں سے 8 اہم فیچرز قارئین کی معلومات کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔

Phonebattery 1502385849

بیٹری کی بچت

اگر آپ اپنے اسکرین کے لیے سیاہ بلیک گراؤنڈ منتخب کرتے ہیں تو ازخود پکسل ہائی لائٹ کا آپشن بند ہو جائے گا اور آپ کی بیٹری دیر تک چلے گی۔ تاہم یہ فیچرتمام اینڈروئڈ فونز میں دستیاب نہیں البتہ سام سنگ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کی اکثریت میں یہ فیچر موجود ہے۔

Textspeech 1502385843

ٹیکسٹ کی آواز میں تبدیلی

ٹیکسٹ ٹو اسپیچ آپشن کے ذریعے آپ اپنے اینڈروئڈ فون پر کوئی بھی مضمون یا کتاب سن سکتے ہیں کیونکہ یہ آپشن ٹیکسٹ کو آواز میں بدل کر سناتا ہے۔ اس کے لیے پہلے سیٹنگز میں جائیں پھر ایسسیبلٹی آپشن پر جا کر ٹیکسٹ ٹو اسپیچ آپشن آن کردیجئے۔

Remote Control 1502385836

اسمارٹ فون کو دور سے کنٹرول کیجئے

سیٹنگز پر جائیں، وہاں سے سیکیورٹی پر جا کر ڈیوائس مینیجر کے آپشن میں سے اینڈروئڈ ڈیوائس مینیجر کا انتخاب کریں اور پھر ریموٹلی لوکیٹ دِس ڈیوائس سے allow remote lock and erase کے آپشن پر کلک کیجے۔ اب اگر آپ کا فون چوری یا گُم ہو جاتا ہے تو آپ ویب سائٹ کے ذریعے اس کا سارا ڈیٹا مٹا سکتے ہیں اور موبائل فون لاک کر سکتے ہیں۔

اسمارٹ فون کا گیسٹ موڈ

اگر آپ اپنے دوست کو وقتی طور پر استعمال کے لیے اپنا اسمارٹ فون دینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مہمان (گیسٹ) موڈ کا بہترین آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فون کو دو انگلیوں سے سوائپ کیجئے اور یوزر آئکن کو ٹچ کریں جو اوپر سیدھی جانب موجود ہے۔ ایک گیسٹ آئکن سامنے آ جائے گا ۔ اب یہاں آپ ان سہولیات اور آپشن پر کلک کر سکتے ہیں جنہیں دوسرا استعمال کر سکتا ہے۔ دوسری جانب آپ اپنے ڈیٹا کو بھی چھپا سکتے ہیں۔

Magnify 1502385828

اسکرین کا محدب عدسہ

اسکرین میگنیفائر کے آپشن سے آپ ٹیکسٹ اور دیگر اشیا کو اپنے اسکرین پر بڑا کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

اگر کسی کی نظر کمزور ہے تو اینڈروئڈ کا ایک آپشن اس کا مداوا کر سکتا ہے اور آپ فون کے کسی بھی حصے کو میگنیفائی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سیٹنگز کے آپشن پر جائیں پھر وہاں سے ایسیسبلٹی تک اور اس کے بعد میگنیفکیشن کا آپشن استعمال کیجئے۔ اس آپشن کے ذریعے آپ اسکرین کے کسی بھی حصے کو تھپتھپا کر زوم کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

Hotspot 1502385822

موبائل کو وائی فائی ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل کیجئے

آپ کو مختلف ڈیوائسز چلانے کے لیے قیمتی موڈیم اور راؤٹر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کا اسمارٹ فون ازخود وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بن سکتا ہے۔ اس کے لیے سیٹنگز پر جائیں اور ٹیتھرنگ اینڈ پورٹیبل ہاٹ اسپاٹ پر جا کر پورٹیبل WLAN ہاٹ اسپاٹ آپشن چیک کر دیجئے۔

Head 1502385817

سر کی جنبش سے اسمارٹ فون کنٹرول

اینڈروئڈ فون کو سر کی حرکت سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ایک فری ایپ فیشل eva  فیشل ماؤس کے ذریعے اینڈروئڈ آلات کو بڑی آسانی سے سروں کی حرکت سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ اس کی تمام تفصیلات یہاں موجود ہے۔

Game 1502385813

ایک خفیہ گیم

اینڈروئڈ 2.3 جنجر بریڈ میں ایک چھوٹا گیم چھپا ہے لیکن اسے ڈھونڈ نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ سیٹنگز میں جائیں اور اباؤٹ فون اور اباؤٹ ٹیبلٹ کے آپشن میں جائیں۔ اب اینڈروئڈ ورژن پر کئی بار ٹیپ کیجئے۔ اس کے ساتھ ہی ایک چھوٹی مارش میلو (نرم میٹھی سوغات) سامنے آ جائے گی۔ اس پر فوری طور پر ٹیپ کیجئے اور ایک دلچسپ گیم آپ کے سامنے ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *